Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

بلاول پسند ہے،اَسی تیر والے ہیں، متیرا

SAMAA | - Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 18, 2021 | Last Updated: 3 months ago

اداکارہ متیرا نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہر کوئی کسی کو جج کرتا ہے جسے کچھ نہیں ملتا وہ دوسروں کو جج کرتا ہے۔

ناشپاتی پرائم ویڈیو کے ٹاک شو (ٹو بی آنیسٹ) میں میزبان تابش ہاشمی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ متیرا کا کہنا تھا کہ زندگی میں سکون پیسے، فیملی، دوست،اور صحت میں نہیں بلکہ ایک تھرڈ پارٹی جس میں سکون ہے اور وہ میرا ’رب‘ہے، رب راضی تو سب راضی، دنیا آپ کے قدموں میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کافی چیزوں پر فوکس کرتے ہیں لیکن ہم انسانیت پر فوکس نہیں کرتےاگر انسانیت پر فوکس کریں تو سمجھیں رب راضی ہوگیا اللہ سب کے دل میں بستا ہے اس لیے کسی کا دل نہ دکھائیں۔

انہوں نے بتایا کہ اردو پاکستان آکر سکیھی ہے یہاں ہر کوئی کسی کو جج کرتا ہے جسے کچھ نہیں ملتا وہ دوسروں کو جج کرتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں کھاتے پیتے گھرانے سے ہوں کھانا بہت پسند ہےجبکہ مجھے کھانے میں دال چاول پسند ہے

متیرا نے کہا کہ سولہ برس کی عمر میں پہلی محبت کی اس عمر غلطیاں ہوجاتی ہیں ،میرے پاس بہت سے کتے ہیں، زندگی میں ایک چیز سیکھی ہے ایک کتے کو ڈرانے کیلئے ایک بڑا کتا رکھو۔

انہوں نے بتایا کہ ہمایوں سعید اور اداکار شان اچھے اداکار ہیں، ہمایوں سعید رومانوی سین میں فٹ ہوتے ہیں وہ اصل ہیرو ہیں ۔

اپنے آپ پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اگر کچھ بہت زیادہ ہوگا تو وہ لعنت بن جاتا ہے ہر چیز کو متوازن ہونا چاہیئے، ہمارے ہر کسی کو ٹرول کرنا شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کہوں گی کہ گھبرانا ہے ہم بھی گھبرا رہے ہیں آپ بھی گھبرائیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں بینیظر کی بہت بڑی فین ہوں مشرف اور آصف زرداری کا دور بہتر تھا، آج کل بلاول پسند ہے اس کا بھی ٹائم آئے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پیارکا اظہار یعنی ( آئی لو یو) لفظ نہیں ہے یہ بے وقوف بنانے کی بات ہے جو پیار کرتا وہ عمل کرکے دکھاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ایک چھوٹے چینل سے شروعات کی میں اس وقت کچھ بھی نہیں تھی ایک شخص کی جانب سے بے عزتی نے مجھے مشہور کردیا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube