Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

ویڈیو: علی گل پیر نےکرپشن ختم کرنے کا طریقہ بتادیا

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago
Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 6 months ago

گلوکاراور معروف شخصیات کی نقالی کیلئے شہرت رکھنے والے علی گل پیر نے ایک بار پھر وزیر اعظم کے بیان کی پیروڈی بناڈالی۔

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے 4 مارچ کو قوم سے خطاب کیا تھا جس میں انہوں اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وزیر اعظم کے خطاب سے چند منٹوں کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’اربوں کی کرپشن کرنے والے جیل سے نکلتے ہیں تو لوگ ان پر پھول پھینک رہے ہوتے ہیں‘۔

تاہم اب کامیڈین علی گل پیر نے وزیر اعظم کے اس بیان کی پیروڈی بناڈالی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ کرپشن سے نجات کیلئے کرپٹ لوگوں کے نہ شادی کی جائے اور نہ ہی انہیں پارٹی میں بلایا جائے ۔

علی گل پیر نے ساتھ ہی وزیر اعظم کے بیان کی اصل ویڈیو بھی شیئر کی ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube