Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

یہ میری تصویرہےاورمیں جیل نہیں جارہی

SAMAA | - Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 17, 2021 | Last Updated: 3 months ago

فائل فوٹو

گلوکارہ اورگیت نگارمیشا شفیع نے بھارتی میڈیا پبلیکیشنزکی جانب سے خود کو3 سال جیل کی سزا سے متعلق جھوٹی خبر پردلچسپ ردعمل ظاہر کیا ہے۔

دو روز قبل میڈیا پبلیکیشنزکی جانب سے یہ جھوٹا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ علی ظفرکی جانب سےدائرکردہ ہتک عزت کے مقدمے میں میشا کو 3 سال کی سزا سنادی گئی ہے۔

انڈین پبلیکیشن کو یہ خبرکہاں سے ملی جبکہ کسی بھی پاکستانی میڈیا نے ایسی کوئی خبرشائع نہیں کی۔ سماء ڈیجیٹل نے جاننے کی کوشش کی تومعلوم ہوا کہ مختلف میڈیا پبلیکیشنز نے بناء تصدیق دوسرے ٹیبلوئڈز کی خبرنقل کردی۔

میشا نےاپنی تصویر شیئرکرتے ہوئے اپنے مخالفین کو ”پارٹی ہورہی ہے” ٹون میں جواب دیا۔

گاڑی میں کھینچی گئی اپنی تازہ ترین تصویر شیئرکرتے ہوئے میشا نے لکھا ” یہ میری تصویر ہے اورمیں جیل نہیں جارہی ”۔

انسٹا فالوورزمیں سے بیشتر نے اس کیپشن سے محظوظ ہوتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ٹوئٹرپربھی میشا نے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں واضح کیا کہ وہ معاف کردینے پر یقین رکھتی ہیں۔

میشاکے مطابق وہ امن ومحبت پر یقین رکھتی ہیں اوراپنے خلاف سوشل میڈیا پرلکھنے والوں کیلئے ان سے ان کی رائے پر اتفاق کرتی ہیں لیکن کسی پرحملہ آورنہیں ہوں گی۔

میشا کو 3 سال سزا ہونے کی جعلی خبروں میں جس کیس کا حوالہ دیا گیا وہ 2 سال سے سیشن کورٹ لاہورمیں زیرسماعت ہے، کیس میں میشا کے گواہوں کے بیانات اور ان سے جرح ہونا باقی ہے۔

مذکورہ کیس گزشتہ دو سال سے سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے، یہ کیس علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف جنسی ہراسانی کا جھوٹا الزام لگانے پر دائر کیا تھا۔

واضح رہے کہ اپریل 2018 میں میشا شفیع نے ٹوئٹر پرعلی ظفرکیخلاف الزام عائد کیا تھا کہ وہ انہیں ایک سے زیادہ مواقع پرجسمانی طورپرہراساں کرچکے ہیں، جواب میں علی ظفرنے میشا کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائرکیاتھا۔

میرے بچوں نے ڈپریشن سے بچنے میں میری مدد کی، میشا

علی ظفرنے موقف اختیارکیا کہ میشا شفیع نے 19 اپریل 2018 کو اپنا ٹوئٹراکاونٹ میرے خلاف تحقیر آمیز جملے اورجھوٹے الزامات پوسٹ کرنے کے لئے استعمال کیا۔ ملزمان کو دفاع کے کئی مواقع ديے گئے ليکن وہ تسلی بخش جواب نہيں دے سکے۔ میشا شفیع کی جانب سے جنسی ہراسانی کے الزام سے ہفتوں قبل کئی جعلی اکاؤنٹس کی جانب سے میرے خلاف مذموم مہم کا آغازکیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube