Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

ایس اوپیز کیخلاف ورزی، بھارتی اداکارہ کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 3 months ago

گزشتہ روز کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے باوجود شوٹنگ پر جانے کے الزام میں گوہر خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ گوہرخان کی ٹیم نے ان کے خلاف درج ایف آئی آر پر ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ کے کرونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کردی۔

ٹیم کی جانب سے درخواست کی گئی کہ غلط خبریں نہ پھیلائیں، قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور گوہر کے جذبات کا احترام کریں، ابھی صرف دس دن قبل ہی ان کے والد کا انتقال ہوا ہے، اس مشکل وقت سے نکلنے کے لیے انہیں وقت دیں۔

ٹیم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اداکارہ قانون کی پابندی کرنے والی شہری ہیں اور کرونا وائرس سے متعلق تمام ایس او پیزپرعمل بھی کررہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube