Tuesday, August 3, 2021  | 23 Zilhaj, 1442

یہ تھوڑا مشکل ہوجائیگا،علی ظفر کو شادی کی پیشکش

SAMAA | - Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Mar 16, 2021 | Last Updated: 5 months ago

اداکار علی ظفر کو نیدرلینڈز کی ایک خاتون نے شادی کی پیشکش کردی۔

علی ظفر نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، انہوں نے لکھا کہ آج ایک اچھا دن ہے، چلیں ایک سوال و جواب کا سیشن رکھتے ہیں، جس میں آپ مجھ سے کچھ بھی پوچھ سکتے ہیں۔

اس دوران جہاں مداحوں نے دلچسپ سوالات کئے وہیں نیدر لینڈز سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے علی ظفر سے کہا کہ کیا میں کچھ پوچھ لوں؟ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

خاتون کے اس انوکھے سوال کے جواب میں علی ظفر نے کہا کہ یہ تھوڑا مشکل ہوجائے گا۔

علی ظفر نے کہا کہ اُمید ہے کہ آپ میری مجبوری کو سمجھ سکیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube