فواد عالم کی خود کش محبت

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Fawad-Alam

فوٹو: اے ایف پی

طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کے بعد شاندارکارکردگی سے سب کا منہ بند کرنے والے قومی کرکٹر فواد عالم اب اداکاری میں بھی ڈیبیو کررہے ہیں۔

فواد عالم جلد پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز” خودکش محبت” میں نظرآئیں گے۔

اردو فلکس نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرفواد عالم کی اس پہلی ویب سیریز کا پوسٹر شیئرکیا جس میں فواد کے چہرے پرزخم نمایاں ہیں۔

فی الحال ویب سیریز کے حوالے سے دیگر تفصلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اردو فلکس نے فواد کے مداحوں کو بتایا ہے کہ ویب سیریز جلد ریلیز کی جائے گی۔

جولائی 2009 میں ڈیبیوکرنے والےفواد عالم کی 10 سال ٹیم سے باہررہنےکے بعد گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں قومی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

کرکٹر رواں ماں کے اختتام ہر ساوتھ افریقہ کیخلاف سیریز کھیلںے روانہ ہوں گے۔

پاکستان کے پہلے اردو اوٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور رئیلٹی شوزسمیت ترکی کے ڈرامے بھی اردو ڈبنگ کے ساتھ نشرکیے جائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube