Sunday, November 28, 2021  | 22 Rabiulakhir, 1443

بالی ووڈ اداکار بھی دنانیر کے دیوانے ہوگئے

SAMAA | - Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 9 months ago
Posted: Mar 13, 2021 | Last Updated: 9 months ago

بالی ووڈ اداکار ریتیش دیشمکھ بھی ’پاوری گرل‘ دنانیر مبین کے دیوانے ہوگئے ہیں۔

بھارتی اداکار نے دنانیر کیلئے ٹوئٹر پرجاری پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دنانیر آپ کے لیے ہماری طرف سے بے شمار دعائیں ساتھ ہی انہیں ٹیگ بھی کیا۔

دنانیر نے بالی ووڈ اداکار کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوصلہ افزائی پر ان کی شکرگزار ہیں۔

گزشتہ روز دنانیر نے بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے خصوصی انٹرویو میں دلچسپ گفتگو کی کہ اس چھوٹی سی ویڈیو نے صرف ایک ماہ میں کیسے ان کی زندگی بدل دی۔

انٹرویو میں دنانیر نے رتیش دیش مکھ ، جینیلیا ڈی سوزا اور رنویرسنگھ کی پارٹی ویڈیوز دیکھنے پرانہیں بھِی انتہائی متاثرکن قراردیا اوررنویر کے نام اپنے پیغام میں انہیں کبھی تبدیل نہ ہونے کا مشورہ دیا۔

 

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube