اداکار منوج باجپائی بھی کرونا وائرس کا شکار

SAMAA | - Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 12, 2021 | Last Updated: 3 months ago

بھارتی اداکار منوج باجپائی بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ۔

رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار منوج واجپائی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور ان کی تمام فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے ۔

رپورٹس کے مطابق منوج واجپائی ان دنوں فلم ’ڈسپیچ‘ میں مصروف تھے جس کی شوٹنگ لندن، نئی دلی اور ممبئی میں ہونی ہے تاہم فلم کی شوٹنگ ہدایت کار کانو بہل کے کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث روک دی گئی تھی۔

فلم کے سیٹ پر ساتھ ہونے کی وجہ سے اداکار منوج واجپائی نے بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube