Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

آپ نےگھبرانانہیں:سعدعلاوی کاگانا وائرل

SAMAA | - Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 11, 2021 | Last Updated: 3 months ago

تصویر:سماء ڈیجیٹل

وزیراعظم عمران خان کا جملہ ” گھبرانا نہیں ہے ” عوام میں اس قدرمقبول ہوا کہ اس پر مزاحیہ ویڈیوز اورمیمز تک بنائیں گئیں۔

بات صرف ویڈیوز اور میمزتک ہی محدود نہیں رہی، لالی ووڈ میں اسی عنوان سے فلم اور ٹی وی پر شو کے بعد اب ”گھبرانا نہیں ہے” کے عنوان سے گانا بھی سامنے آگیا ہے۔

میوزیشن وگلوکارسعد علوی نے اس جملے کو لیکرمہنگائی اور دیگرعوامی مسائل پرگانا بنایا جو سوشل مڈیا پرخوب وائرل ہے۔

گانے کے بولوں میں بنیادی اشیائے ضروریہ مہنگی ہونے کی نشاندہی اورعوام کوان کااستعمال ترک کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے تنقید کی گئی ہے۔

گانے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وزیراعظم کا یہ جملہ خود انہی کی زبانی استعمال کیا گیا ہے۔

گھبرانا نہیں ہے 8 مارچ کو یو ٹیوب پرجاری کیا گیا تھا جسے بعد ازاں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرمعروف شخصیات سمیت بہت سے صارفین نے شیئرکیا۔

سعد علاوی اس سے قبل بھی ایسے گانے بناچکے ہیں جس میں موسیقی کے تڑکے ساتھ اسے مزید دلچسپ بناتے ہیں۔

اس سے قبل اداکار وٹی وی ہوسٹ رافع چوہدری ” گھبرانا نہیں ہے” کے نام سے ٹی وی شو کی میزبانی کر رہے ہیں جبکہ اداکارہ صبا قمر اسی عنوان پر بنائی جانے والی فلم کی شوٹنگ مکمل کروا چکی ہیں ۔

فلم کے ہدایت کار ثاقب خان ہیں جو ڈائریکٹوریل ڈیبیو کررہے گے اور کہانی محسن علی نے تحریر کی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube