علی ظفرکا جیلوں میں قید بےگناہ خواتین کی مدد کااعلان

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Mar 8, 2021 | Last Updated: 5 months ago

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گلوکار علی ظفر نے جیلوں میں قید بے گناہ اور غریب خواتین کی مدد کا اعلان کردیا۔

اپنی ٹوئٹ میں اداکار و گلوکار علی ظفرکا کہنا تھا کہ قانونی نمائندگی نہ ہونے کی وجہ سے بے شمار بے گناہ خواتین برسوں سے جیل میں قید ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یوم خواتین کے موقع پر عہد کرتا ہوں کہ اپنی عاجزانہ صلاحیت کے مطابق ان کو انصاف دلانے کیلئے بھرپور کوشش کروں گا۔

علی ظفرنے کہا کہ ان خواتین کو انصاف حاصل کرنے کے درکار قانونی مدد حاصل کرنے کے لئے اپنی پوری کوشش کروں گا، میرا ساتھ دیں، ہم مل کر اور بھی بہت کچھ کرسکتے ہیں۔

دوسری جانب اداکار عثمان خالد بٹ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر مارچ کرنے والی تمام خواتین کو مبارکباد دی۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میری دعا ہے کہ آپ کی آوازوں کو وسعت ملے، آپ کے مطالبات سنے جائیں اور پورے ہوں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube