انگریزی کےبخارمیں مبتلاافرادکیلئے ”یارکر”آگئی

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Mar 4, 2021 | Last Updated: 2 months ago

تصویر: ڈائجیسٹوٹائم/یوٹیوب

انگریزی زبان کو اعلیٰ سماجی حیثیت سے منسلک کرنے والے افراد کیلئے مختصرفلم ” یارکر” یقیننا ایک دلچسپ تفریح ثابت ہوگی۔

ہمارے معاشرے میں انگریزی کا جنون کسی نہ کسی طور ظاہر ہوتا ہی رہتا ہے چاہے وہ اسلام آباد کے کینولی ریسٹورنٹ کی مالکان کا اپنے منیجرکا مذاق اڑانا ہو یا حال ہی میں پی ایس ایل ترانہ گانے والی فوک گلوکارہ نصیبو لعل کی تضحیک کرنا۔

یو ٹیوب پرڈائجیسٹو شوٹائم کے تحت ریلیز کی جانے والی فلم ” یارکر” ان افراد کی کہانی ہے جو معاشرے کے مقرر کردہ معیارات پر پورا اترنے کی کوشش میں ایک کے بعد ایک غلطی کرتے چلے جاتے ہیں۔

فلم میں مرکزی کرداراداکرنے والے اداکاروہاج علی کوانگریزی کے ساتھ جدوجہد کرتے دکھایا گیا ہے۔

فلم کی کہانی علی عباس نقوی نے بلال نقوی کے ساتھ مل کرلکھی اس کے علاوہ دوسرے تخلیق کاروں میں باسط نقوی اور سلطان غنی افضل شامل ہیں۔

وہاج کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں محمد احتشام الدین ، فیضان شیخ ، اور حماد صادق مرکزی کردار ادا کررہے ہیں ،برطانوی نژاد پاکستانی صحافی جارج فلٹن ، سلمان ثاقب شیخ اور جواد بشیربھی خصوصی کرداروں میں نظرآئیں گے۔

فلم کو ریلیز کے بعد سے اب تک تقریبا6 لاکھ  افراد دیکھ چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube