سائرہ یوسف کاخودپرتنقیدکرنے والوں کو جواب

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Mar 3, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے حالیہ تصویرمیں اپنی جلد پرتنقید کرنے والوں کو باوقارانداز میں کرارا جواب دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نہ جانے کیوں یہ توقع رکھتے ہیں کہ شوبزشخصیات خوبصورتی کے تمام پیمانوں پر بھرپور طریقے سے پورا اترتے ہوں اور ڈھونڈے سے بھی کوئی خامی نہ دکھے۔

اداکارہ ایک فوٹو شوٹ کیلئے اپنی بہن پلوشہ یوسف کے سیلون سے تیار ہوئیں تھیں جنہوں نے یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئرکی۔

سائرہ یوسف کی تصویردیکھنے کے بعد ان کی جلد کی ساخت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے تبصروں میں بڑھتی عمرتک کا طعنہ دیا گیا جس پر اب انہوں نے ردعمل ظاہرکیا ہے۔

 انسٹاصارفین نے تصویر پراپنے تبصروں میں لکھا آج معلوم ہوا سائرہ کی جلد کتنی خراب ہے، کسی نے اداکارہ کو خود اپنی جلد خراب کرنے کا الزام دیا تو کسی نے لکھا کہ غلطی سے تصویر زوم کرلی۔

تنقید کرنے والے تمام افراد کو سائرہ نے انسٹا اسٹوریزمیں میک کے بغیر اپنی تصویرشیئرکرتے ہوئے جواب دیا۔ تصویر میں کسی قسم کا کوئی فلٹربھی استعمال نہیں کیا گیا ہے۔

سائرہ نے ہنسی مسکراتی اس دلکش تصویر کے کیپشن میں لکھا ” مجھے اپنی جلد بہت پسند ہے ”۔

بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سائرہ کی حمایت کرتے ہوئے اپنے تبصروں میں تنقید کرنے والوں کو ان کی تنگ نظری سے آگاہ کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube