صنم جنگ نے طلاق سے متعلق وضاحت کی وجہ بتادی

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2021 | Last Updated: 1 month ago

اداکارہ صنم جنگ نے اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر وضاحت دینے کی وجہ بتادی۔

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ٹائم آوٹ وتھ احسن خان میں میزبان نادیہ خان اور صنم جنگ نے شرکت کی، جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صنم جنگ کا طلاق سے متعلق وضاحت پر کہنا تھا کہ میں نے اپنی طلاق سے متعلق وضاحت اس لیے کی کیونکہ ہمارے گھر میں ان جھوٹی خبروں کی وجہ سے مسائل پیدا ہو نا شروع ہوگئے تھے اور یہاں تک کہ ساس کو کالز موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں کہ کیا ان کے صاحبزادے قصام نے دوسری شادی کرلی؟

صنم جنگ نے مزید بتایا کہ امریکہ میں موجود میرے شوہر کو بھی اس طرح کی کالز گئی جس سے وہ پریشان ہوگئے اور مجھے کہا کہ یہ سب کیا ہورہا ہے، جس پر مجھے وضاحت دینی پڑی کیوں کہ معاملہ بہت سنجیدہ ہورہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سب کو یہ پریشانی ہے کہ میں اور قصام ساتھ کیوں نہیں رہتے تو اس کی پیچھے بہت لمبی کہانی ہے اور وہ میں بتانہیں سکتی، وہ اپنی جاب کے سلسلے میں وہاں رہتا ہے اور ہم کچھ وقت کےلیے یہاں پر ہیں اور جلد وہاں شفٹ ہوجائیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube