سرپرائزڈے پرعلی گل پیرکا فنٹاسٹک”4 درخت” ترانہ

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 27, 2021 | Last Updated: 2 months ago

علی گل پیر اپنے فالوورز کو محظوظ کرنے کے حوالے سے کبھی پیچھے نہیں رہے، پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے سرپرائز ڈے 27 فروری پرعلی نے ابھی نندن کی فنٹاسٹک ٹی یاد کرتے ہوئے 4 پاکستانی درخت کے مارے جانے کا شکوہ کیا ہے۔

کامیڈین ، ریپر اورنامورشخصیات کی نقالی کیلئے شہرت رکھنے والے علی گل پیرنے اس واقعے کے 2 سال مکمل ہونے پراپنے مخصوص انداز میں ایک گانا جاری کیا ہے ۔

چار درخت کے عنوان سے اس گانے کو علی گل پیر اور نمرہ رفیق نے مل کرگایا ہے۔

گانے کے بولوں کےذریعے علی نے ”آپریشن سوئفٹ ریٹورٹ” کی بہترین منظر کشی کرنے کے ساتھ اداکارہ کنگنا رناوٹ ، حال ہی میں بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے پرتنقید کا نشانہ بننے والی امریکی گلوکارہ ریحانہ اورعدنان سمیع کو بھی یادرکھا۔

سوشل میڈیا صارفین اس منفرد تخلیق کو بیحد پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کررہے ہیں۔

ستائیس فروری 2019 کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ پاکستانی حدود میں گرنے والے مِگ21 کے زندہ بچ جانے والے پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا گیا تھا جسے 2 روز بعد وزیراعظم عمران خان کے احکامات پررہا کردیا گیا۔

ابھی نندن، مگ 21 اور فنٹاسٹک ٹی

پاکستان ائر فورس نے 27 فروری کوبھارت کیلئے ’’سرپرائز ڈے ‘‘قراردیا تھا۔

دوران حراست ابھی نندن نے پاک فضائیہ کی جانب سے پیش کی گئی چائے کو فنٹاسٹک ٹی کہا، جس پر بعد ازاں ڈھیروں میمز بنیں اور بھارتی سوشل میڈیا صارفین بھی آگ بگولہ ہوئے، جبکہ پاکستان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی رہائی کا اقدام دنیا بھر میں سفارتی سطح پرسراہاگیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube