عدالت نے میشا شفیع کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 5 months ago

عدالت نے اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کے خلاف چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ پیشی پر تمام ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

لاہور کی ضلع کچہری اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت کی جانب سے میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جواب جمع کروائے جانے کے بعد عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع ، اداکرہ عفت عمر سمیت 8 ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 11مارچ تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube