Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

پوجابھٹ نے کراچی کے ’کھانوں‘ کے بارے میں کیاکہا؟

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 7 months ago

بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے کراچی کے ’کھانوں‘ کو پورے جنوبی ایشیا میں بہترین قرار دیدیا۔

ٹوئٹر پر پوجا بھٹ کے ایک مداح نے لکھا کہ بغیر کسی تنازع کہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ کراچی کھانوں کے معاملے میں پورے پاکستان کا چیمپیئن ہے لہذا اس پر بحث نہ کی جائے۔

اس بات پر پروڈیوسر فیصل رفیع نے کہا کہ کراچی کے کھانے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں لاجواب ہیں۔

فیصل رفیع کی اس بات پر بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی اس بات سے اتفاق کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ متعدد بار پاکستان آچکی ہیں جبکہ کارا فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے انہوں نے سال 2003 میں کراچی کا دورہ کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube