Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کسی سےڈرنےکانہیں:فلم”گنگوبائی کاٹھیاواڑی” کاٹیزرجاری

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 7 months ago

تصویر: ٹوئٹر

اداکارہ عالیہ بھٹ کی نئی فلم ” گنگو بائی کاٹھیاواڑی ” کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔

ریلیز سے قبل ہی تنازع کا شکار ہونے والی حقیقی کردار پر بنی یہ فلم 30 جولائی 2021 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق فلم کا ٹیزر ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیا گیا۔

عالیہ بھٹ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز کو ریلیز کی تاریخ سے آگاہ کیا جنہیں ٹیزرمیں اداکارہ کا الگ ہی انداز دیکھنے کو ملا۔

شوخ وچنچل کرداروں کیلئے مشہورعالیہ اس فلم میں ایک دبنگ و بے باک خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں جو معاشرے کی ناانصافیوں کے سامنے سراٹھا کرجینا جانتی ہے۔

ٹیزر صرف عالیہ کے اس فلم میں نبھائے جانے والے کردار گنگو بائی کے گردہی گھومتا ہے جسے دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں عالیہ کی اداکارانہ صلاحیتوں کو بیحد سراہا۔

سنجے لیلا بھنسالی کی یہ فلم بھارتی مصنف حسین زیدی کی کتاب ” دی مافیا کوئینز” پرمبنی ہے جو ممبئی کے علاقے کماٹھی پورا میں قحبہ خانے کی مالکن کے حقیقی کردار کے گرد گھومتی ہے۔

گجرات کےعلاقے کاٹھیاواڑکے معتبر گھرانے سے تعلق رکھنے والی گنگو بائی والد کے اکاؤنٹینٹ رمنیک لال کی محبت میں خاندان کی مخالفت پر گھرسے بھاگ گئیں لیکن ہوا کچھ یوں کہ محبوب نے دھوکے سے انہیں جسم فروشی کا دھندہ کرنے والوں کے ہاتھ صرف 500 روپے میں فروخت کردیا۔

واپسی کے تمام راستے مسدود پاکرممبئی کے قحبہ خانوں میں حالات کی چکی میں پستے پستے گنگو ایک مضبوط ترین عورت بن کرابھری جہاں سب اسے میڈم کہہ کرپکارنے لگے۔ اپنے پیشے سے وابستہ خواتین کی زندگیاں بہتر بنانے کیلئے کوشاں گنگو بائی کا کردار اس حوالے سے خاصا متاثرکن سمجھاجاتا ہے۔

فلم متنازع کیوں بنی؟

اس سے قبل ممبئی کی سول کورٹ نےگنگو بائی کا بیٹا ہونے کے دعویدار شخص کی درخواست مستردکرتے ہوئے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

درخواست گزار نےعدالت سے استدعا کی تھی کہ فلم کے کچھ حصے حق رازداری کی خلاف ورزی اور ہتک عزت پر مبنی ہیں اس لیے اس کی ریلیز روک دی جائے، تاہم عدالت نے فیصلے میں قراردیا کہ وہ گنگوبائی سے اپنا تعلق ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube