Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

اسپاٹی فائے پاکستان میں:اپناپسندیدہ میوزک مفت سنیے

SAMAA | - Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 25, 2021 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: سماء ڈیجیٹل

آڈیو ومیوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائے کی پاکستان میں ریلیز کے ساتھ ہی آرٹسٹس نے بھی اپنی خوشی کا اظہارکیاہے۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی نے اپنی ٹویٹ میں خوشی کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اسپاٹی فائے اب پاکستان میں بھی دستیاب ہے۔ حدیقہ نے اپنےمداحوں کو یہ خوشخبری بھی سنائی کہ ان کے گانوں کی مکمل فہرست ایپ میں موجود ہے۔

عاصم اظہر بھی پاکستان میں اسپاٹی فائےکی آمد پر پُرجوش ہیں۔ گلوکار کا گانا ”غلط فہمی ” حال ہی میں بھارت میں دوسرے نمبرپرٹرینڈ ہوا تھا۔

اسپاٹی فائے نے پیرکے روز پاکستان، بنگلادیش، سری لنکا سمیت سمیت دنیا کی 80 سے زیادہ نئی مارکیٹوں میں سروس شروع کرنے کااعلان کیا تھا جس کے بعد سروس کا باضابطہ آغاز کردیا گیا ہے۔

پاکستان میں صارفین ایک ماہ تک اسے مفت استعمال کرسکتے ہیں جس کے بعد پریمیئم سروس حاصل کرنے کیلئے ماہانہ فیس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔

اسپاٹی فائے کے مطابق سروس استعمال کرنے کے لیے ہر ماہ 299 روپے، 2 افراد کے استعمال پر390 روپے جبکہ فیملی پیکج کیلئے 479 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ فیملی پیکج کے تحت 6 افراد مختلف آئی ڈیز سے اسے استعمال کرسکیں گے۔

اس کے علاوہ طلباء بھی 149 روپے ماہانہ میں خصوصی پیکج حاصل کرسکتے ہیں۔

اس سے قبل پاکستان میں اسپاٹی فائے کو صرف کریک یا وی پی این کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا تھا لیکن اس میں مختلف مسائل تھے۔ کریک کے ساتھ استعمال کرنے والے سائن آؤٹ ہوتے ہوئے پلے لسٹس سے محروم ہوجاتے تھے جبکہ وی پی این پرسپاٹی فائی استعمال کرنے سے وی پی این ہر وقت چلتا رہتا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube