بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے منفرد لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئیں۔
پریانکا چوپڑا کی سبز رنگ کے پولکا ڈاٹ پرنٹ میں غبارے نما لباس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر دیکھتے ہی دیکھتے میمز بننا شروع ہوگئیں۔
مداحوں کی توجہ کا مرکز بننے والا اداکارہ کا یہ لباس ان کی انسٹاگرام کے سب سے اسٹائلش ڈاگ، ٹیکا کے ساتھ ویڈیو کال میں دیکھا گیا تھا۔
اداکارہ نے ٹیکا سے اپنے فیشن گیم اور پالتو جانور ڈیانا سے متعلق رائے مانگی تھی اور یہ ویڈیو 13 فروری کو اپ لوڈ کی گئی تھی۔
Too funny… Thanks for making my day guys ! @LUXURYLAW #halpernstudio pic.twitter.com/TpEJIUocSJ
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 23, 2021
بعدازاں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس کا خوب مذاق اڑایا گیا اور سوشل میڈیا پر میمز شئیر کی گئیں۔
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 23, 2021
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی خود پر بنائی جانے والی میمز اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ ٹوئٹ شیئر کیں، انہوں نے لکھا کہ یہ میمز بہت مزاحیہ ہیں، میرا دن اچھا بنانے کا شکریہ۔
— PRIYANKA (@priyankachopra) February 23, 2021