Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

عائشہ عمربھی ”پارٹی کلب”میں شامل

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 24, 2021 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: عائشہ عمر/انسٹاگرام

پارٹی گرل کے مداحوں میں اب سوشل میڈیا صارفین کے علاوہ سیلیبرٹیزبھی شامل ہیں۔ عائشہ عمر نے انسٹا پردنانیر اور ان کی بہن سے ملاقات کی دلچسپ تصاویرشیئرکیں۔

خوشگوارموڈ میں تصاویر شیئرکرنے والی عائشہ نے لکھا ” ہفتہ کی رات ان دونوں کے ساتھ پارٹی ”

ان تصاویر کی خاص بات تینوں کی ٹی شرٹس ہیں جس پر ہیش ٹیگ کے ساتھ ” پاوری ہورہی ہے” پرنٹ ہے۔

عائشہ نے دنانیراور ان کی بہن نفائل کیلئے ان الفاظ میں اپنے پیارکا اظہارکیا ” آپ بہت خاص ہیں اور جو کررہی ہیں وہ خاص ہے، اللہ ہمیشہ آپ کی حفاظت و رہنمائی کرے ۔ آپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور پارٹی بہت خوبصورت تھی ”۔

عائشہ نے دنانیرکے روشن مستقبل کیلئے دُعاگوہوتے ہوئے لکھا ” پارٹی جاری رہنے والی ہے لیکن آپ پہلے آتی ہیں، اپنے آپ کو آرام دیتے رہو، خداکرے تم ہمیشہ روشن اور چمکتی رہو۔ پیار، پھول اور دعائیں ”۔

راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی دنانیرمبین نے حال ہی میں دوستوں کے ہمراہ نتھیا گلی سے واپسی پر محض 4 سیکنڈز کی ایک ویڈیو بنائی تھی جس میں وہ ساتھ ہلا گلا کرتے دوستوں کے ہمراہ کھڑی ہیں اور انگریزی لب ولہجے میں کہتی ہیں ”یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور یہ ہماری پاوری (پارٹی) ہورہی ہے”۔

ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے اتنی وائرل ہوئی کہ نہ صرف پاکستان بھر بلکہ سرحد پار سے بھی اس پرلاتعداد میمز بنائی گئی۔

ان میں مختلف ویڈیو کلپس میں میوزک کا اضافہ کرکے اسے پرمزاح وپرلطف بنانے والے بھارتی میوزک پروڈیوسریش راج مکھاٹے کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے دنانیر کی ویڈیو پر پورا گانا بنا ڈالا جس کے بعد دنانیرنے بھی یش کی کمپوزیشن پراپنی بہنوں کے ساتھ ویلنٹائنزڈے پر بنائی گئی ویڈیو شیئرکی۔

 

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube