ویڈیو:ریماخان تُرک اداکارسےدل دل پاکستان کانعرہ لگواتےہوئے

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 4 months ago

معروف پاکستانی سیلیبرٹیزتُرکی میں کیوں موجود؟

پاکستانی اداکارہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ریما خان اور سعدیہ خان استنبول میں موجود ہیں جہاں ریما نے ترک اداکار سے دل دل پاکستان، جان جان ترکی کا نعرہ لگوا دیا۔

ریما نے انسٹاگرام پر فالوورزکیلئے استنبول کی تاریخی مسجد آیا صوفیہ میں لی گئی تصاویر شیئرکیں۔

ان تصاویرمیں پاکستانی سیلبرٹیزکےعلاوہ تُرک اداکارجلال آل کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک اور پوسٹ میں ریما ، جلال آل کے ساتھ خوشگوار موڈ میں کھڑی ہیں۔

ریما نےموبقل ترین نغمے '' دل دل پاکستان، جان جان پاکستان'' میں ترمیم کرتے ہوئے موقع کی مناسبت سے دل دل پاکستان ، جان جان ترکی کا نعرہ لگایا جس میں ان کا ساتھ تُرک اداکار نے بھی دیا۔

گو فی الحال معروف اداکاروں کے دورہ ترکی کی وجہ سامنے نہیں لائی گئی تاہم ریما نے ایک اور پوسٹ میں بتایا کہ یہ تصویر ترکی کی فلم کمپنی کے ساتھ میٹنگ کے بعد لی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube