Thursday, March 4, 2021  | 19 Rajab, 1442
ہوم   > اینٹرٹینمنٹ

میکال ذوالفقارکا ٹی وی چینلزسے شکوہ

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago
Posted: Feb 22, 2021 | Last Updated: 1 week ago

تصویر: انسٹاگرام/میکال ذوالفقار

اداکارمیکال ذوالفقار کا کہنا ہے کہ اداکاروں کو ان کے دوبارہ نشر کیے جانے والے ڈراموں کیلئے ادائیگی (رائلٹی ) کی جانی چاہیے۔

اپنے ایک پُرانے ڈرامے کو پھر سے نشرکیے جانے پراداکارنے انسٹااسٹوریزمیں شکوہ کیا کہ اگر ہمیں بھی دوبارہ سے ادائیگی کی جائے تو زندگی میں دوسرا کام نہ کرنا پڑے۔

اداکارنے انسٹااسٹوریزمیں سال 2015 میں ہم ٹی وی پر نشرکیے جانے والے ڈرامہ ”دیار دل ” کودوبارہ نشر کیے جانے کی تصویر شیئرکی اور لکھا ” ہم ٹی وی متعدد بار اس ڈرامے کو نشر کرچکا ہے ”۔

میکال کی جانب سے اداکاروں کو دوبارہ نشر کیے جانے والے کام پررائلٹی ادا کرنے کے لیے تحریک کا مطالبہ کیا گیا۔

سوشل ایشوز پربڑھ چڑھ کرآواز اٹھانے والے اداکار یاسرحیسن نے میکال ذوالفقار کی حمایت کرتے ہوئے یہ بات کرنے پران کا شکریہ ادا کیا۔

یاسر نے لکھا” شکر ہے کسی سینیئر اداکار نے اس حوالے سے بات کی، میکال آپ چھا گئے”۔

اس سے قبل نعمان اعجاز نے بھی ایک انٹرویو میں اداکاروں کو ادائِگیوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2 نجی چینلز پر ان کے65 ملین (ساڑھے 6 کروڑ )روپے واجب الادا ہیں۔

نعمان اعجاز کا کہنا تھا ”مجھے افسوس ہے لیکن ہم اداکار آج کل گدھوں کی طرح کام کررہے ہیں ”۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نشریاتی ادارے بروقت ادائیگیاں نہیں کرتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube