فائل فوٹو
بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے بھارت میں سب سے زیادہ مقبول رئیلٹی شو ” بگ باس سیزن 14″ کے فائنل مقابلے میں رقم کے بدلے شوچھوڑ دیا۔
بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ایک چیلنج کے طور پربگ باس میں آنے والی راکھی نے شو کے دوران سب کو محظوظ کرنے کے ساتھ ساتھ بھرپور توجہ حاصل کی، اس دوران ان کی شادی سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے اور اداکارہ کو کئی بار جذباتی طور پرٹوٹتے دیکھا گیا۔
شو کے فارمیٹ کے مطابق فائنل مقابلے میں پہنچنے والے امیدواروں میں سے حتمی اعلان سے قبل اگرکوئی رقم قبول کرلے تو اسے فاتح کا لقب چھوڑنا پڑتا ہے۔
#RakhiSawant earned around 39 lacs in total.
2.5 Lacs per Week for 10 weeks – 25 Lacs
Walked out from show- 14 lacsTotal- 39 lacs.
I’m happy for her ❤#BiggBoss14Finale
— Big Boss 14 News (@BIGBoss14News) February 21, 2021
میزبان سلمان خان نے جب راکھی سے شو میں رہنے یا رقم سے بھرے بیگ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کو کہا تو راکھی نے پیسوں کا انتخاب کرتے ہوئے بگ باس چھوڑنے کر ترجیح دی۔
Big Breaking!#RakhiSawant left #BiggBoss14Finale with 14 lacs.
— Big Boss 14 News (@BIGBoss14News) February 21, 2021
راکھی کے بیگ میں سے 14 لاکھ روپے کی رقم نکلی جس سے وہ اپنے یوٹیلٹی بل بھرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک ہیں جن کے مقابلے میں دیگر 2 فائنلسٹ نکی تنبولی اور گلوکار راہول وادیا تھے۔
This was only and ony possible because of my FANS….. thank you thank you 😘😘🙏🏼😊❤️ pic.twitter.com/CfNFUk603m
— Rubina Dilaik (@RubiDilaik) February 21, 2021
بھارتی میڈیا کے مطابق شو چھوڑنے والی راکھی ساونت یقینی طورپر ٹائٹل جیتنے کیلئے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار تھیں۔