دنانیر مبین کی ‘پاوری ہو رہی ہے’ والی ویڈیو پاکستان کے بعد بھارت میں بے حد مقبول ہوگئی۔ بالی ووڈ اداکاروں کے بعد اب بھارتی فوجی بھی پاوری کے بخار مبتلا ہوگئے ۔
ٹوئٹر پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں بھارتی فوجی نے ’پاوری ہورہی ہے‘پر پیروڈی ویڈیو بناڈالی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بھارتی فوجی گشت کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ’یہ ہم ہیں یہ ہماری گن ہے اور اور ہم یہاں گشت کر رہے ہیں ۔
Best #yehumhain so far.❤️ pic.twitter.com/pVaX4iqv9D
— Awanish Sharan (@AwanishSharan) February 18, 2021
حال ہی میں ٹوئٹرپرپاکستان کے شمالی علاقہ جات میں بنائی جانے والی ایک ویڈیو خاصی وائرل ہوئی جس کی وجہ دلچسپ اندازگفتگو ہے۔
ویڈیو میں دوستوں کے ساتھ ہلا گلا کرنے والی لڑکی دنانیر گاڑی کے سامنے کھڑے ہوکر انگریزی لب و لہجے میں کہہ رہی ہے،’یہ ہم ہیں، یہ ہماری گاڑی ہے اور یہ ہماری پارٹی ہورہی ہے‘۔
بعدازاں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کے آگ کی طرح وائرل ہوگئی ، سوشل میڈیا صارفین سمیت شوبز شخصیات نے بھی اس ویڈیو کی پیروڈی بنائی ۔