Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

پیار ہمیں کس موڑ پہ لےآیا،بھارتی اداکار کیخلاف مقدمہ درج

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 7 months ago

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار ویویک کے خلاف ویلنٹائن ڈے کے موقع پر بغیر ماسک اور ہیلمٹ کے اہلیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل چلانے پر ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ویویک اوبرائے نے ویلنٹائن ڈے پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ اہلیہ کے ہمراہ ماسک اور ہیلمٹ پہنے بغیر ممبئی کی سڑکوں پر موٹر سائیکل چلا رہے تھے۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں ویویک اوبرائے کے خلاف کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ہی ہیلمٹ نہ پہننے پر 500 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

بعدازاں اداکار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’پیار ہمیں کس موڑ پے لے آیا !نکلے تھے بائیک پر ہم اور ہماری جان ، بنا ہیلمٹ کے کٹ گایا چلان ! بغیر ہیلمٹ کے بائیک چلانے پر ‘۔

انہوں ممبئی پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہوگیا کہ حفاظت بہت اہم ہے ۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube