ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

بھارت کی تامل ٹیلی ویژن انڈسٹری کے اداکار اندر کمار نے خودکشی کرکے زندگی گنوا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ اندر کمار نے اپنی ایک خاتون دوست کے گھر پر پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اندرا کمار بدھ کی شام اپنے دوستوں کے ساتھ فلم دیکھنے گئے تھے لیکن واپسی پر وہ دوست کے گھر اکیلے رک گئے تھے، اندرا کمار کے دوستوں نے انہیں اسی مقام پر مردہ پایا۔

ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

اندرا کمار کے دوستوں نے پولیس کو اطلاع دی تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

پولیس کے مطابق جائے حادثہ سے کوئی سوسائڈ نوٹ نہیں ملا اور ان کی موت کی وجہ بھی سامنے نہیں آسکی تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے بھیج دیا۔

سشانت سنگھ راجپوت کےساتھی اداکارنے خودکشی کرلی

وہ سری لنکا سے ہجرت کرکے انڈیا آئے اور چنائی میں مقیم تھے۔

اطلاعات کے مطابق وہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کافی دلبرداشتہ تھے اور ممکنہ طور پر انہوں نے اسی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ ہفتے بالی ووڈ اداکارسشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم ” دھونی ” میں کام کرنے والے سندیپ ناہرنے انہی کی طرح اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube