Saturday, July 31, 2021  | 20 Zilhaj, 1442

پی ایس ایل6 کیلئےپشاورزلمی کاآفیشل ترانہ ریلیز

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 5 months ago

تصویر: اسکرین شاٹ

پاکستان سُپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز آج سے ہو رہا ہے، ایونٹ سے پہلے پشاور زلمی اپنی ” کنگڈم ( سلطنت )” سامنے لے آئے۔

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے آج صبح اپنی ٹویٹ میں مداحوں کے تجسس کو مزید ہوا دیتے ہوئے لکھا تھا ” کیا آپ تیار ہیں ؟ ”۔

ٹویٹ کے فوری بعد سیزن 6 کیلئے زلمی کا ترانہ کنگ ڈم ریلیز کیا گیا جسے عبداللہ صدیقی اور التمش نے گایا ہے، میوزک ویڈیو میں ٹیم کی برانڈ ایمبیسڈرز ماہرہ خان ، ہانیہ عامر اور پاکستان میں مقبول ترین تُرک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بالجیک شامل ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز بھی جاوید آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں عندیہ دیا تھا کہ وہ جلد زلمی کی سلطنت کا اعلان کریں گے۔

کنگڈم کی میوزک ویڈیو کاآغاز ہانیہ عامرکے ایک کیفے میں داخل ہونے سے ہوتا ہے جہاں بیٹھے لوگ اسکرین پر زلمی کوہارتے دیکھ رہے ہیں جس کے بعد غصے میں ٹی وی ہی توڑ کرباہر پھینکتے دکھایا گیا ہے۔

زلمی سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہورقلندربھی آفیشل ترانے ریلیز کرچکے ہیں۔

بول قلندرکے ٹائٹل سے ترانے کیلئے قلندرز نے اس بار ابرارالحق کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ گلیڈی ایٹرز کے آریاپار کو ریپررامس نے گایا جس کی ویڈیو میں مایا علی، بلال اشرف اور فیضان نجیب شامل ہیں۔

شائقین کرکٹ ایونٹ میں شامل دیگر 3 ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے آفیشل سونگز کے منتظرہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube