ماہرہ خان کی ویب سیریز”بارہواں کھلاڑی” کا ٹیزرریلیز

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 20, 2021 | Last Updated: 3 months ago

یہ بطورپروڈیوسرماہرہ کاپہلا پراجیکٹ ہے

ویب سیریز ” بارہواں کھلاڑی ” سے بطورپروڈیوسرڈیبیو کرنے والی ماہرہ خان نے ٹیزرجاری کردیا ہے۔

عنوان کی طرح ٹیزرکے بڑے حصے میں بھی کرکٹ کا میدان نمایاں ہونے کے علاوہ 2 اہم کرداروں شاہ ویرجعفری اور دانیال ظفرکے درمیان چپقلش دکھائی دے رہی ہے۔

بارہواں کھلاڑی ماہرہ اور نینا کاشف کی مشترکہ پروڈکشن ہے جس کے ڈائریکٹر عدنان سرورہیں۔

کاسٹ میں گلوکارعلی ظفر کے چھوٹے بھائی دانیال ظفر، شاہ ویرجعفری ، خاقان شاہنواز، ضرار خان ، میریوسف ، کنزہ ہاشمی ، سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی اور دیگرشامل ہیں۔

اس سے قبل ماہرہ نے ایک پوسٹ میں بتایا تھا کہ ویب سیریز کی کہانی دوستی، رشتوں، کامیابی و ناکامی، محبت اور ہمت کے اردگرد گھومتی ہے۔

اپنے پروڈکشن ہاؤس کے لوگو پرمبنی تصویر شئیر کرتے ہوئے ماہرہ نے لکھا تھا کہ ہرچیز کے پیچھے ایک کہانی ہوتی ہےاور میں کہانیوں کے لیے زندہ رہتی ، سنتی اور سناتی ہوں۔ پروڈکشن میں پہلی قسمت آزمائی کو مداحوں سے شیئر کرنے پر گھبراہٹ بھی ہے اور پرجوش بھی ہوں۔

بارہواں کھلاڑی کی کہانی شاہد گوہر نے تحریرکی ہے اور اسے مقامی اسٹریمنگ سائٹ ٹیپ میڈ ڈاٹ ٹی وی پرریلیز کیا جائے گا۔

سرمد کھوسٹ، میرا سیٹھی ، صبا فیصل جیسے منجھے ہوئے اداکاروں کے علاوہ اس ویب سیریزمیں ٹک ٹاکر اوریوٹیوبرزکو بھی کاسٹ کیا گیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ماہرہ کا کہنا تھا کہ کئی سال سے کیمرے کے پیچھے رہ کر کام کرنے کی خواہش تھی جو بالآخر پوری ہوئی، خواہش تھی پہلا پراجیکٹ مقامی طور پرریلیز ہو۔

بارہواں کھلاڑی کو پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بعد ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube