آغاعلی اور حناالطاف شو کی میزبانی کیلئےتیار

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 2 months ago

اداکار آغا علی اور حنا الطاف آج انٹرٹینمنٹ پر ‘دی کَپل شو’ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں جہاں وہ شوبز سے وابستہ جوڑوں کا انٹرویو کریں گے۔

خیال رہے کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ دونوں ایک ساتھ کسی شو کی میزبانی کررہے ہیں لیکن آغا علی اور حنا الطاف شادی کے بعد پہلی مرتبہ ایک ساتھ شو کی میزبانی کریں گے۔

یہ شو نے اتوار 21 فروری سے رات 9 بجے آج انٹرٹینمنٹ پر نشر کیا جائے گا۔

شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ اور ماڈل حنا الطاف نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ جس طرح کا شو ہوگا اس میں ہر ایک کو خوشگوار حیرانی ہوگی، میں مزید اس کا انتظار نہیں کرسکتی۔

اس حوالے سے آغا علی کا کہنا تھا کہ اس شو میں ہم منفرد طرز کی تفریح ​​لے کرآرہے ہیں اور مجھے اُمید ہے کہ دیکھنے والے اس سے لطف اندوز ہونگے اس کو تیار کرنے میں ہمیں بھی بہت مزہ آیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube