Monday, September 27, 2021  | 19 Safar, 1443

حرامانی کی والدین کےساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago

اداکارہ نے دلچسپ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی

اداکارہ حرامانی کا شماران سیلبرٹیز میں ہوتا ہے جو ہلے گلے کی شوقین اورسوشل میڈیا پرخاصی ایکٹو رہتی ہیں۔

اکثروبیشتر مداحوں کو سوشل میڈیا پرمحظوظ کرنے والی حرا نے اس باروالدین کے ساتھ کسی شادی کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو شیئرکی ہے۔

ویڈیو کے آغازمیں اداکارہ کے والدین کو فلم ''ہومن جہاں '' کے گانے شکرونڈاں اور ڈھول کی تھاپ پرتالیوں کے ساتھ اسٹیپس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،

اسی دوران حرا کی آواز سنی جاسکتی ہے ، '' امی ادھرمنہ کریں نا'' ساتھ ہی وہ کسی سے '' یہ پکڑو ویڈیومیں جارہی ہو'' کہتے ہوئے اپنی انٹری دیتی ہیں۔

والدین کو ڈانس کرتا دیکھ کر ان کا ساتھ دینے کیلئے پہنچنے والی حرا نے دلچسپ کیپشن میں لکھا '' ارے ہٹومیں بھی آرہی ہوں، اماں ابا کے ساتھ ناچنے کا موقع کون جانے دیتا ہے ہاتھ سے۔ میرے پیارے سے امی ابو ''۔

میں اپنی زندگی آپ دونوں کے بغیرگزارنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، اللہ آپ دونوں کو ایسے ہی ہنستا ، کھیلتا، صحتمند رکھے۔ آمین ''۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube