Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

خواتین کومردوں سےبہترمعاوضہ ملتاہے، امرخان

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago

تصویر: سم تھنگ ہاٹ

جہاں ہالی ووڈ اور بالی ووڈ میں اکثر اداکارائیں مردوں کے مقابلے میں کم معاوضہ دیے جانے کا شکوہ کرتی ہیں وہیں اداکارہ امرخان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ایسا بالکل نہیں ہے۔

انٹرٹینمنٹ سائٹ سم تھنگ ہاٹ کو انٹرویو میں امر خان نے بتایا کہ خواتین آرٹسٹس کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ معاوضہ ادا کیا جاتا ہے۔

شو بزمیں پیسوں کی ادائیگی سےمتعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں امرنے کہا کہ ہمیں شاید فلم یا باقی کسی بھی میڈیم سے اتنی رقم نہیں ملتی جتنی ٹی وی سے ملتی ہے کیونکہ یہ ایک چلنے والی صنعت ہے، سینما کی صورتحال بھی بُری ہے جبکہ تھیٹرزبھی اس طریقے سے کام نہیں کرتا لیکن ٹی وی میں ادائیگی بھرپور ہوتی ہے ، کووڈ یا دوسرے مسائل کے باعث تھوڑی بہت تاخیر ضرور ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ایک بات مجھے سمجھ نہیں آتی اور مجھے علم نہیں کہ پہلے کسی اداکارہ نے یہ بتایا ہے یا نہیں لیکن ٹی وی پر خواتین کو مردوں سے زیادہ پیسے دیے جاتے ہیں، اگر چہ وہ ایک ہی ڈرامے میں کام کر رہے ہوتے ہیں۔

اگر ایک ڈرامے میں سجل علی، صبا قمر، ماہرہ خان ، مہوش حیات ، یمنیٰ یا کوئِی اور زبردست اداکارہ ہیں تو میرے ذرائع سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ انہیں مردوں سے زیادہ پیسے دیے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی کمرشلز میں بھی ایسا ہی معاملہ ہے، خواتین کو مردوں کے مقابلے میں زیادہ اشتہارات ملتے ہیں۔ ہماری صنعت ان میں سے ہے جہاں خواتین کو بہت اچھا معاوضہ دیا جاتا ہے لیکن پتہ نہیں لوگ یہ بات سامنے کیوں نہیں لاتے۔ یہاں زیادہ تر کانٹینٹ ہیڈ بھی عورتیں ہیں۔

امر خان کا آن ائرڈرامہ سیریل ” قیامت ” ہے جس میں وہ احسن خان کے مقابل ایک مظلوم بیوی کا کردار نبھا رہی ہیں۔

قیامت کو عبد اللہ کادوانی پروڈیوس کررہے ہیں، ڈائریکشن علی فیضان انچن نے دی ہیں جبکہ کہانی ثروت نزیر نے تحریرکی ہے۔احسن اور امرخان کے علاوہ نیلم منیر، ہارون شاہد اور نوشین احمد حسن بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

ڈرامہ سیریل بیلا پور کی ڈائن میں نیلو کا کردارادا کرنے والی امرخان عمران اشرف اعوان کے ہمراہ جلد بڑے پردے پربھی نظرآئیں گی۔ ان کی پہلی فلم “دم مستم ” ہے جس کے ہدایتکارمحمد احتشام الدین ہیں اور کہانی خود امر نے تحریرکی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube