Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

امریکی گلوکارہ ریحانہ پربھگوان کی توہین کاالزام،بھارتی مشتعل

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 7 months ago

تصویر: انڈیا ٹوڈے

بھارتی کسانوں کی حمایت پر تنقید کا نشانہ بننے والی امریکی گلوکارہ ریحانہ کی ایک تصویر نے بھارت میں نیا ہنگامہ کھڑاکردیا، مشتعل ہندو ریحانہ پراپنے بھگوان کی توہین کا الزام عائد کررہے ہیں۔

اپنی زیرجامہ برانڈ کی تشہیرکرنے والی ریحانہ نے آفیشل ٹوئٹراکاونٹ اور انسٹا گرام نیم برہنہ تصویرشیئرکی جس میں ان کے گلے میں پہنا جانے والا لاکٹ تنازع کا باعث بن گیا۔

لاکٹ کے آخر میں ایک ڈیزائن بنا ہے، جس سے متعلق ہندوؤں کا دعویٰ ہے کہ وہ ان کے دیوتا ’بھگوان گنیش‘ کا نقش ہے۔

تصویرتیزی سے وائرل ہوئی اور بھارتی سیاستدانوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا کہ ریحانہ نے بھگوان کی توہین کرکے ہمارے مذہبی جذبات کوپہنچائی ہے۔

کیا پی ایس ایل میں پشاورزلمی کا ترانہ ریحانہ گائیں گی؟

بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما رام قدم نے ٹویٹ میں کی، ” حیرت ہے کہ ریحانہ کتنی بے شرمی سے ہمارے پیارے بھگوان کی توہین کررہی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں بھارتی ثقافت، روایات اورہمارے مسائل کا کوئی علم نہیں ”۔

ریحانہ پرہندومذہب کی توہین وتضحیک کا الزام عائد کرنے والوں نے اپنے تبصروں میں گلوکارہ سے کہا کہ ہمارا مذہب فیشن کے استعمال کیلئے نہیں۔

ورلڈ ہندو کونسل نے بھی معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ اس تصویر کو شیئرکرنے پرپولیس کو فیس بک اورٹوئٹر کیخلاف درخواست دے دی گئی ہے، ہم نے ریحانہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گلوکارہ پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کا معاملہ سامنے آیا۔

اکتوبر 2020 میں ریحانہ نے فیشن شو میں لندن سے تعق رکھنے والی میوزک پروڈیوسرکوکو کلوئی کا متنازع گانا ” ڈُوم ” متنازع شامل کرنے سے متعلق خود پرہونے والی تنقید کے بعد معافی مانگی تھی کیونکہ گانے کے بولوں میں اسلامی حدیث شامل تھی۔

اس سے قبل 2013 میں متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کی ایک مسجد کے باہربلا اجازت وٹو شوٹ پر وہاں سے جانے کو کہا گیا تھا۔اسلامی لباس میں ملبوس ریحانہ پر مسجد کا احترام نہ کرنے جیسے الزامات لگائے گئے تھے۔

حال ہی میں ریحانہ نے زرعی قوانین کیخلاف سراپا احتجاج بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹویٹ کے بعد بھی خوب تنقید کاسامناکیا۔

بھارتی کسانوں کی حمایت، فواد چوہدری کا امریکی گلوکارہ کیلئے پیغام

شمالی امریکا کے ملک بارباڈوس کے ایک غریب مسیحی خاندان میں پیدا ہونے والی ریحانہ کا شماردنیا کی مہنگی اورامیرترین گلوکاراؤں میں ہوتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube