Tuesday, June 22, 2021  | 11 ZUL-QAADAH, 1442

نصیبولعل کےساتھ کام کرناکبھی نہیں بھولے گا،زلفی

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Feb 18, 2021 | Last Updated: 4 months ago

میوزک کمپوز زلفی نے آج تک نصیبولعل سے زیادہ مضبوط آواز رکھنے والےکسی آرٹسٹ کے ساتھ کام نہیں کیا۔

پاکستان سُپرلیگ سیزن کے آفیشل ترانے ” گُروو میرا” کے کمپوزرزلفی نےانسٹا گرام پر گانے کی ریکارڈنگ اورعکسبندی کے دوران بنائی جانے والی ویڈیوزشیئرکیں جن میں نصیبو کا جوش وجذبہ دیکھا جاسکتا ہے۔

زلفی نے لکھا ” یہ ایک خاص لمحہ تھا، نصیبو کو ان کے حصے کے بولوں کی ادائیگی کیلئے اشارہ دینے کے بعد میں ان کی آواز کی توانائی کبھی نہیں بھولوں گا”۔

ایک اور پوسٹ میں زلفی نے نصیبو لعل کو “نرم دل اور مہربان روح ” قراردیتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستان میں فنکار طبقے کو آگے دیکھنا چاہتی ہیں۔

زلفی کے مطابق نصیبو نوجوان فنکاروں کی مدد کرنا چاہتی ہیں، میری خوشی نصیبی ہے کہ مجھے گُروو میرا میں اُن کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

پی ایس ایل 6 کا ترانہ ” گُروومیرا” اپنی ریلیز کے ساتھ ہی سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا جس کی وجہ اس پر ہونے والی تنقید کےعلاوہ بڑی تعداد میں پسندیدگی بھی بنی۔

چھ فروری کو جاری کیے جانے والے سیزن 6 کے آفیشل ترانے کو نصیبولعل ، آئمہ بیگ اور ینگ اسٹنرز (طلحہ انجم اور طلحہ یونس) نے گایا جس کے بعد بہت سے افراد نے گانے میں نصیبو اور ینگ اسٹنرزکو شامل کیت جانے پر سوال اٹھائے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube