تصویر: انسٹاگرام/جمائماخان
اداکارہ سجل علی کے حوالے سے گزشتہ دنوں یہ خبریں سرگرم رہیں کہ وہ جمائما گولڈ اسمتھ کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کام کررہی ہیں، جمائما نے گزشتہ رات فلم ” واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ ” کے سیٹ سے سجل کے ساتھ اپنی تصاویرشیئرکیں۔
واٹ لوگوٹ ٹو ڈو ود اٹ جمائما کے پروڈکشن ہاوس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے۔
جمائما نے گزشتہ برس نومبر میں اعلان کیا تھا کہ وہ ایک رومانوی کامیڈی فلم بنانے جارہی ہیں جسے ناصرف خود پروڈیوس کررہی ہیں بلکہ کہانی بھی خود ہی لکھی ہے۔
سجل نے بھی جمائما کے ساتھ خوشگوارموڈ میں لی گئی تصاویرانسٹا فالوورز کیلئے شیئرکیں۔
فلم کے ڈائریکٹرشیکھرکپورہیں جوبالی ووڈ کیلئے مسٹر انڈیا اور بینڈٹ کوئین جیسی فلمیں ڈائریکٹ کرچکے ہیں۔
شیکھر کپورکا کہنا ہے کہ فلم میں ثقافتوں کا ٹکراؤہے لیکن یہ ایک رومینٹک کامیڈی فلم ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ لوگ کیسے کسی شناخت کے پیچھے چھپتے ہیں اور کیسے انفرادی شناخت پر قبائلی شناخت غالب آجاتی ہے اور کیسے قبائلی شناختیں تصادم کا باعث بن جاتی ہیں۔
This is what @shekharkapur has said about What’s Love Got To Do With It – a cross-cultural rom-com written and produced by @Jemima_Khan – with a star-studded cast including @AzmiShabana, @Iamsajalali, Emma Thompson, Lily James, @shazad, @AsimC86 & @RobBrydon. pic.twitter.com/wUd446ZR5p
— Haroon Rashid (@iHaroonRashid) January 15, 2021
فلم کی کاسٹ میں بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی شامل ہیں جن کے ساتھ لی جانے والی تصویر جمائما نے انسٹا اسٹوریز میں شیئر کی۔
دیگرکاسٹ میں پاکستانی نژاد برطانوی اداکار شاہد لطیف، برطانوی اداکارہ للی جیمز اور ایما تھامپسن سمیت دیگر شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم جمائما کی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ محبت اورشادی کی کہانی سے متاثرہوکرلکھی گئی۔