مسجد وزیرخان کے باہر فنکاروں کا دھمال، ویڈیو وائرل

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 16, 2021 | Last Updated: 5 months ago

مجھےاپنے دین کی حفاظت کرنا اچھے طریقےسےآتاہے، اداکار شان

لاہور میں واقع تاریخی مسجد وزير خان کے سامنے دو روز قبل ڈھول کی تھاپ پر دھمال ڈالا گيا جس ميں گلوکار علی ظفر،اداکار شان شاہد سمیت وفاقی وزير فواد چوہدری نے بھرپور حصہ ليا، دھمال کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

لاہورسٹی ٹو لو 2021 کو منانے کے لئے 14 فروری کوڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی جانب سے اس دورے کا اہتمام اور مہمانوں کو مدعو کیا گیا۔

مہمانوں کو لاہور شہر کا دورہ کروایا گیا بعدازاں انہیں لاہور کی تاریخی مسجد وزیرخان کا بھی دورہ کروایا گیا تاہم مسجد سے باہر آر کر مہمانوں نے دھمال ڈالا ، یہ وہی جگہ مسجد کا داخلی راستہ ہے ۔

ویڈیو میں وفاقی وزیر کافی دير کھڑے ديکھتے رہے تالياں بجاتے رہے اور پھر بالاخر اداکار شان کے بلانے پر خود بھی درميان آکر دھمال ڈالنے لگے، سوشل ميڈيا پر ويڈيو وائرل ہوئی تو کہا جانے لگا کہ يہ جگہ مسجد کا احاطہ ہے کیونکہ مسجد کے مينار عقب ميں نظر آرہے ہيں تاہم محمکہ اوقاف کے مطابق يہ مسجد کے احاطے سے باہر سامنے کا حصہ ہے۔

سماء کے پروگرام 7 سے 8 میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار شان نے بتایا کہ پاکستان کے ٹورزم کو فروغ دینے کیلئے ہمیں دعوت پر مدعو کیا گیا تھا جس میں وفاقی وزیر سمیت سفارتکار بھی موجود تھے اور یہ جگہ مسجد سے 40 یا 50 فٹ دور ہے ۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نام دنیا کے ٹورزم والے ممالک میں شامل ہوا ہے ہمیں اس بات پر فخر کرنا چاہیئے ناکہ ہم مفنی چیزوں کو فروغ دیں ہمیں پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمدااللہ میں ایک مسلمان ہوں اور دین سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے مجھے اپنے دین کی حفاظت کرنا اچھے طریقے سے آتا ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد وزیر خان کے سامنے موجود چوک کو تبدیل کیا جارہا ہے ایک فوڈ اسٹریٹ بنائی جارہی ہے جس میں تاریخی مقامات کو محفوظ بنایا جائے گا ۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube