Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

پاکستانی”چڑیلز”نےبھارت کوایوارڈ جتوادیا

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2021 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2021 | Last Updated: 7 months ago

فائل فوٹو

بھارتی او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی 5 پردکھائی جانے والی پاکستانی ویب سیریز ” چڑیلز” نے برٹش ایشین میڈیا کی جانب سے ” او ٹی ٹی پلیٹ فارم شوآف دی ایئر” کا ایوارڈ جیت لیا۔

اس ویب سیریز کے رائٹر اور ڈائریکٹر عاصم عباسی ہیں۔

صنم سعید کے ساتھ فلم ” کیک” کے بعد ڈائریکٹر عاصم عباسی کا یہ دوسرا پروجیکٹ تھا۔

چڑیلز ان 4 خواتین کی کہانی ہےجوایک خفیہ جاسوسی ایجنسی کھولتے ہوئے شہر کے اونچے طبقے کے دھوکے بازشوہروں کی حرکات کا پردہ چاک کرنا چاہتی ہیں اور زیادتی کا شکار، ہراساں کیے جانے والی اور بدسلوکی کا شکار ہونے والی خواتین کی نجات دہندہ بن جاتی ہیں۔

چڑیلزکوپاکستان میں پیش کرنے پرپابندی

ناظرین کواپنے سحرمیں جکڑنے اور تیز ی سے بڑھنے والی اسٹوری لائن سیکڑوں مسائل جیسے بچوں کے ساتھ زیادتی، جنسی تشدد،طبقہ اور ذات پات کی برتری وغیرہ کا احاطہ کرتی ہے۔

چڑیلزکے 4 رکنی گینگ میں ثروت گیلانی (سارہ ) ، نمرہ بُچّہ(بتول )، مہربانو(زبیدہ ) اوریاسرہ رضوی (جگنو ) شامل تھیں ،اس ویب سیریزکی کل 10 اقساط تھیں اورہرقسط 55کا دورانیہ منٹ تھا۔

چڑیلز کے ڈائریکٹرنے معافی مانگ لی

ایورڈ جیتنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زی 5 گلوبل کی چیف بزنس آفیسر ارچنا آنند نے کہا کہ اس بھرپور ، جرات مندانہ کہانی نے دقیانوسی تصورات کو توڑا اور نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ عالمی سطح پرصنفی مساوات کے حوالے سے تازہ بحث آغاز کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube