Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

اداکارہ زویا ناصرپرجرمن یوٹیوبرکامذہب برباد کرنےکاالزام

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 4 months ago

تصویر: زویاناصر/انسٹاگرام

حال ہی میں اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبراورولاگرکرسٹین بیٹزمین کی پاکستانی دوست اداکارہ زویا ناصرپرکرسٹین کا مذہب برباد کرنے کا الزام عائد کردیا گیا۔ زویا نے کرسٹین کو قبول اسلام پرمبارکباد دی تھی۔

گزشتہ ایک سال سے پاکستان میں مقیم کرسٹین کی بہت سی شوبزشخصیات سے دوستی ہے تاہم زویا ناصر ان کی سب سے بہترین دوست ہیں، دونوں انسٹاگرام پرایک دوسرے کے ساتھ تصاویرشیئرکرتے رہتے ہیں جبکہ میامی میں قبول اسلام کے وقت بھی وہ کرسٹین کے ہمراہ تھیں۔

معروف یوٹیوبرکرسٹین بیٹزمین دائَرہ اسلام میں داخل

زویا نے کرسٹین کے ساتھ انسٹاگرام پرایک تصویرشیئرکی جس میں دونوں سیاہ لباس میں ساتھ کھڑے ہیں۔ کیپشن میں زویا نے قبول اسلام پراپنے دوست کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا ، ” امن میں خوش آمدید، اللہ تعالیٰ تمہیں وہ سب عطا کرے جس کی تمہیں خواہش ہے”۔

اس پوسٹ پرجہاں تقریبا سبھی نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے نیک خواہشات پرمبنی پیغامات بھیجے، وہیں ایک فالوورنے نامناسب الفاظ استعمال کرتےہوئے کرسٹین کو اپنی جان لینے کا مشورہ دیا۔

انعم اشرف نامی اس خاتون صارف نے لکھا ، کسی کا دین خراب کر کے آپ اسے امن میں رہنے کا کہہ رہی ہیں؟آپ کو شرمسار ہوناچاہیے اور اسے (کرسٹین ) بھی شرم آنی چاہیے اورخودکشی کرلینی چاہیے۔

اس مشورے پر زویا ناصر نے خاتون صارف کیلئے لکھا ” میرے پاس آپ کے لیے 3 سوالات ہیں، آپ کو کیا اعتراض ہے اورجب پوری دنیا خوش ہے تو آپ کویہاں اعتراض کا کیا حق ہے؟ کیا آپ یہ سب کی بورڈ کے بجائے ہمارے منہ پرکہہ سکتی ہیں؟ آپ کیا کریں گی اور کیسا محسوس کریں گی اگر (خدانخواستہ) کرسٹین نے واقعی آپ کے مجرمانہ مشورے پر عمل کر لیا؟۔

زویا نے مزیدلکھا، مجھے امید ہے کہ آپ کو احساس ہو جائے گا کہ یہاں آپ پرکیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

بعد ازاں زویا نے انسٹا اسٹوریز پراسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے لکھا،خاتون نے گھناؤنی اور مجرمانہ نصیحت کی، پاکستانی شخصیات کو ان چیزوں سے مسئلہ نہیں ہوتا لیکن خاتون کو احساس ہے کہ اگر یہی نفرت کسی ایسے شخص کے لیے ظاہر کرتی ہیں جو جذباتی طور پرکمزور ہواوراس نصیحت پرعمل کرنے کا فیصلہ کرلے تو کیاہوگا؟۔

کرسٹین نے گزشتہ ہفتے فالوورز کو بتایا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کرلیا ہے، انہوں نے یوٹیوب چینل پراسلام قبول کرنے کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی۔

جرمن یوٹیوبرنے اپنے تاثرات بتاتے ہوئے اسلام کو امن پسند مذہب قراردیا اور کہا کہ پاکستان میں ایک سال گزارنے کے دوران بہت سے ناقابل یقین لوگوں سے ملاقات کی جن سے دین اور طرزِ زندگی سے متعلق بہت کچھ سیکھا۔اسلام امن کا مذہب ہے جسے قبول کرنے کے بعد مجھے اپنے اندر ایک ناقابل بیان لیکن مثبت تبدیلی محسوس ہورہی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube