Tuesday, October 19, 2021  | 12 Rabiulawal, 1443

بختاوربھٹوکی نئی تصویرنےفالوورزکےدل جیت لیے

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2021 | Last Updated: 8 months ago

تصویر: محمودچوہدری/انسٹاگرام

بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے فالوورز کیلئے شادی کی تصاویر شیئرکرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بختاورکی شادی 29 جنوری کو کراچی کے بلاول ہاوس میں محمود چوہدری کے ساتھ ہوئی تھی ، جس کے بعد سے وہ دونوں اپنےفالوررزکیلئے مختلف تصاویرشیئرکرتے رہتے ہیں۔

حالیہ تصویربختاور کی شادی والے روز کی ہے جس میں وہ کیمرے کیلئے پوز دیتے ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں جبکہ محمود چوہدری سفید شیروانی میں ان کے ہمراہ کھڑے ہیں۔

پس منظرمیں بختاور کی والدہ اورسابق وزیراعظم بینظیربھٹوکی تصویربھی دیکھی جاسکتی ہے۔

بختاور کے فالوورز نے تصویر کو خوب پسند کرتے ہوئے تعریفی تبصرے کیے۔

اس سے قبل بختاور نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئرکی تھی جس میں آصف زرداری، بختاوراور ان کے ساتھ بیٹھے محمود چوہدری کے سامنے ایک آئینہ رکھ رہے ہیں تا کہ روایتی رسم کے تحت دولہا دلہن ایک دوسرے کا چہرہ دیکھ سکیں۔

بختاور نے انکشاف کیا تھا کہ اس رسم میں وہی آئینہ استعمال کیا گیا جو میرے والدین کی شادی میں استعمال ہوا تھا۔

انگلینڈ کی یونیورسٹی آف ایڈنبرگ سے انگلش میں ماسٹرز آنرز کی ڈگری لینے والی بختاور کے شوہرمحمود چوہدری کے والدین محمد یونس اور والدہ ثریا بیگم کا تعلق لاہور سے ہے۔ محمود چوہدری 5 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے اور دبئی میں رہائش پزیر ہیں اور انہوں نے یونیورسٹی آف ڈرہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube