بھارتی اداکار راجیو کپور انتقال کرگئے

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 2 months ago

بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور رشی کپور کے چھوٹے بھائی راجیو کپور 58 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کہ راجیو کپور کو دل کادورہ پڑنے کے فوراً بعد ممبئی کے ایک اسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پہنچتے ہی انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

راجیوکپور کی موت کی تصدیق ان کے بڑے بھائی رندھیر کپور نے کی، انہوں نے کہا میں نے اپنے چھوٹے بھائی کو کھودیا۔

بعدازاں اُن کی بھابھی اور رشی کپور کی اہلیہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر راجیو کپور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر راجیو کپور آج اس دُنیا سے رخصت ہوگئے ہیں۔‘

راجیو کپور نے سال 1983ء میں پہلی فلم ’ایک جان ہیں ہم‘بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ ان کی مشہور فلموں میں ’رام تیری گنگا میلی‘، ’لود بوائے‘ اور ’ہم تو چلے پردیس‘ شامل ہیں۔

وہ آخری مرتبہ فلم ’ذمہ دار‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جو سال 1990ء میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کے بعد راجیو کپور نے اداکاری کی دُنیا کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اس کے علاوہ راجیو کپورمشہور بالی ووڈ فلم ’پریم گرنتھ‘ میں ہدایت کاری کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں جس میں مرکزی کردار راجیو کپور کے بڑے بھائی اور مشہور فلمی اداکار رشی کپور نے ادا کیا تھا۔

راجیو کپور نے سال2001 میں آرتی سبروال کے ساتھ شادی کی تھی تاہم اُن کی شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube