Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل

SAMAA | - Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 9, 2021 | Last Updated: 8 months ago

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مریم انصاری نے خاموشی سے شادی کرلی ۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ، سابق قومی کرکٹر معین خان کے بیٹے اویس خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں اداکارہ مریم انصاری سے نکاح اور شادی کی دیگر تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں۔

سوشل میڈیا پر اداکارہ مریم انصاری کی شادی کی تصاویر وائرل ہونے والی تصاویر میں اداکارہ کو پنک رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اویس خان نے کریم رنگ کا کرتا پاجامہ اور اسی رنگ کا ہی ویسٹ کوٹ زیب تن کیا۔

دوسری جانب سابق کپتان معین خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مریم کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہا۔

اویس خان اور مریم انصاری کی شادی کی تقریب میں اداکار فیصل قریشی نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ شرکت کی۔

واضح رہے کہ مریم انصاری اداکار علی انصاری کی بہن ہیں، اے آر وائی ڈیجیٹل پر مریم انصاری کا ڈرامہ ’فریاد‘ انہی دنوں نشر کیا جارہا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube