ایک اور بھارتی اداکار نے خودکشی کرلی

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2021 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2021 | Last Updated: 6 months ago

بھارت کے ساؤتھ انڈین اداکار شریواستو چندراسیکر کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی سپر ہٹ فلموں میں جلوہ گر ہونے والے ساؤتھ انڈین اداکار چندراسیکر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ ان کی پھندا لگی لاش ان کے والد کے اس گھر سے برآمد ہوئی ہے جسے وہ اپنے بزنس کے لیے استعمال کرتے تھے۔

اداکار چندرا سیکر 3 فروری کو اپنے گھر سے یہ کہہ کر نکلے تھے کہ اس دن وہ شوٹنگ کے لیے باہر جارہے ہیں۔ تاہم دیگر میڈیا رپوٹس کے مطابق اداکار اپنی فیملی کے زیرملکیت ایک اور مکان میں گئے تھے اور اسی گھر میں ان کی لاش پائی گئی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 25 جنوری کو بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی اداکارہ جے شری رامایا نے خودکشی کی تھی ۔

گزشتہ برس 9 دسمبر کو بھارتی شوبزانڈسٹری کی اداکارہ چترا کماج نے مبینہ طور پر خودکشی کی تھی ۔

بھارتی شوبزانڈسٹری میں خودکشی کا رجحان دن بدن بڑھتا جارہا ہے، سال 2020 کے دوران منمیت اگروال، پریشا مہتا ، سمیر شرما ،سشانت سنگھ راجپوت ، سروانی کونڈاپلی سمیت کئی دیگرکی خودکشی کی خبریں سامنےآچکی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube