ڈرامہ’دیریلش ارطغرل‘نے امریکی خاتون کی زندگی بدل دی

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

ترکی کے مشہور ڈرامے’دیریلش ارطغرل‘سے متاثر ہوکر 60 سالہ امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا۔

ترک نیوز ایجنسی انادولو کے مطابق امریکا کی وسط مغربی ریاست وسکونسن کی رہائشی 60 سالہ خاتون نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام ’خدیجہ‘رکھا ہے۔ ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بزرگ خاتون نے بتایا کہ انہیں ’دیریلش ارطغرل‘کے بارے میں نیٹ فلکس سے پتہ چلا۔

انہوں نے کہا میں اس کے بارے میں مزید تفصیلات جاننا چاہتی تھی لہذا میں نے یہ ڈراما دیکھنا شروع کردیا اور ڈرامے کی چند ہی اقساط دیکھنے کے بعد مجھے اسلام میں بے حد دلچسپی ہونے لگی۔ ڈرامے سے متعلق انہوں نے کہا یہ ایک ایسی تاریخ تھی جس کے بارے میں، میں کچھ نہیں جانتی تھی۔

ڈرامے میں صوفی بزرگ محی الدین ابن العربی کے اقوال نے خدیجہ کی زندگی کو نئے معنی دئیے، ان کے الفاظ انہیں بہت سوچنے پر مجبور کرتے تھے اور بعض اوقات ان کے اقوال پڑھ کر وہ رو پڑتی تھیں۔

خاتون نےبتایا کہ ڈرامے کو چار بار دیکھ چکی ہیں اور اب پانچویں بار شروع کیا ہے، اس سیریز نے ان کی اسلام سے واقفیت پر بہت گہرا اثر ڈالا۔ خدیجہ نے کہا مجھے نئی تاریخ کے بارے میں جاننا پسند ہے کیونکہ اس طرح آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ مذہب کے بارے میں کیا جانتے ہیں اور مزید جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔

خدیجہ نے بتایا تاریخ کے بارے میں ان کے تجسس نے انہیں سیریز سے جوڑے رکھا اور ارطغرل سیریز دیکھنے کے بعد انہیں اسلام کے متعلق پتہ چلا۔ اگرچہ وہ کیتھولک مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔ تاہم سیریز دیکھنے کے بعد ان کے ذہن میں موجودبہت سے سوالوں کےجواب واضح ہوگئے جس کے بعدانہیں اسلام کے متعلق جاننے میں مزید دلچسپی پیدا ہوئی۔

بزرگ خاتون خدیجہ نے بتایا کہ جب انہوں نے مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا تو انہوں نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن شریف کو انگریزی میں پڑھ کر اسلام کے متعلق مزید معلومات حاصل کیں، بعد ازاں وہ اپنے علاقے میں موجود مسجد کو تلاش کرکے وہاں گئیں جہاں عبادت میں مصروف لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے تاہم خدیجہ اسی روز دائرہ اسلام میں داخل ہوگئیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Anonymous  February 7, 2021 12:57 pm/ Reply

    Chalo ..hum..sb ..mil…kr..azam…karaen…tablegh..chor…kr ….dramas…sy…deen…ko..aam..karaen

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube