صدقےکےنام پردکھاواکرنےوالوں کیلئےآمنہ الیاس کی ویڈیو

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 6, 2021 | Last Updated: 2 months ago

انسٹاگرام فالوورز کے لیے دلچسپ ویڈیو

گزشتہ دنوں قانون کا احترام سکھانے والی اداکارہ آمنہ الیاس نے اس بار '' چیریٹی کلچر'' کو اجاگرکیا ہے۔

انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیومیں آمنہ نے معاشرے میں صدقہ خیرات کے حوالے سے دکھاوے پرروشنی ڈالتی ہوئے یہ بات سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ صدقہ کرتے ہوئے نمود ونمائش ضروری نہیں ''۔

ویڈیومیں آمنہ کو کیمرے کے سامنے خیرات کی رقم دیتے ہوئےدیکھا جاسکتا ہے، لیکن کیمرہ بند ہوتے ہی وہ دکھاوا بند کرکے انہیں جھڑکنے لگتی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں آمنہ نے ایک قول شیئرکرتے ہوئے لکھا '' کہتے ہیں کہ صدقہ خاموشی دیا کرو ورنہ آپ خود صدقہ بن جاتے ہو، یاد رکھیں آپ ایسا کسی اور کی ضرورت پوری کرنے کیلئے کر رہے ہیں''۔

اداکارہ نے ایک حدیث لکھتے ہوئَے زوردیا کہ صدقے کیلئے نمودونمائش ضروری نہیں '' اگلی بارجب آپ ایسا کریں تو کیمرے کو آپ کا پیچھا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، صدقہ ایسے دوکہ دائیں ہاتھ سے کروتوبائیں ہاتھ کو پتہ بھی نہ چلے"۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ آمنہ نے ایسی ویڈیو بنائی ہو، اس سے قبل اداکارہ نے طاقت کلچر کو اجاگر کرتے ہوئے قانون کے احترام کی ضرورت پرزوردیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Javed Ahmed  February 6, 2021 2:49 pm/ Reply

    u r great

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube