Saturday, September 25, 2021  | 17 Safar, 1443

کیاپی ایس ایل میں پشاورزلمی کاترانہ ریحانہ گائیں گی؟

SAMAA | - Posted: Feb 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 5, 2021 | Last Updated: 8 months ago

فائل فوٹو

پاکستان سُپرلیگ کیلئےشائقین کا جوش اپنے عروج پرہے ،ایسے میں پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کی ایک معنی خیزٹویٹ نے اس جنون میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

جاوید آفریدی نے ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل کے آئندہ ایڈیشن کے لئے انٹرنیشنل آئکون امریکی گلوکارہ ریحانہ کے حوالے سے ایک سوال پوچھا۔

اپنی ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے لکھا ” پی ایس ایل میں پشاورزلمی کے ترانے کیلئے ریحانہ ؟ ”۔

مداحوں نے پشاورزلمی کے مالک کی اس ٹویٹ پرتبصرہ باندھ دیا۔ کچھ لوگ تو ریحانہ کا نام سنتے ہی پُرجوش ہوگئے لیکن بعض کو یہ خیال ہی ناگوار گزرا۔

زرعی قوانین کےخلاف 2 ماہ سے احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کی حمایت میں ٹویٹ کرنے کے بعد سے امریکی گلوکارہ کا نام سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے ۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ سمیت بھارتی انتہا پسندوں نے ریحانہ پر دہشتگردوں کی مدد کرنے کے علاوہ پاکستان سے رقم لینے کا الزام بھی عائدکیا۔

پی ایس ایل کےچھٹے ایڈیشن کا آغاز20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوگاجبکہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو لاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

علی گل پیر نے کنگنا رناوٹ سے فحش گلوکارہ کی وضاحت مانگ لی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پاکستان سپر لیگ 2021 کے دوران تماشائیوں کو محدود تعداد میں اسٹیڈیمز میں داخلے کی اجازت دی ہے جس کے تحت میچز کے دوران 20 فیصد تماشائی لائیو دیکھ سکیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube