کولاج : سماء ڈیجیٹل
کنگنا رناوٹ سے جو امید کی جائے کم ہے، متنازع بیانات کے باعث شہرت رکھنے والی اداکارہ نے اس باراپنی ڈکشنری میں ایک نئے لفظ کا اضافہ کیا ہے جس کے حقیقی معنی جاننے میں پاکستانی ریپراور پُرمزاح ویڈیوزبنانے والے علی گل پیرخاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔
گزشتہ 2 ماہ سے احتجاج کرنے والے بھارتی کسانوں کی حمایت میں امریکی گلوکارہ ریحانہ کی ٹویٹ پر انہیں بیوقوف کہنے والی کنگنا کا دل ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا۔ تازہ حملے میں کنگنا نے ریحانہ کو فحش گلوکارہ کہہ ڈالا۔
ایک ٹوئٹرصارف نے ویڈیو شیئرکی جس میں وکیل اورکینیڈین رکن پارلیمنٹ جگمیت سنگھ کسی ”دی سوشل” نامی شو میں ریحانہ اوردیگر کے ساتھ دوستانہ گپ شپ کررہے ہیں۔ بھارت میں جگمیت سنگھ پر دہشتگردوں کیلئے فنڈنگ کا الزام ہے۔
امت کمارنامی اس صارف نے لکھا کہ امریکی گلوکارہ کی جانب سے حکومت مخالف بھارتی کسانوں کی حمایت کرنے کی یہی وجہ ہے جس پر کنگنا بھی فورا میدان میں کود پڑیں اور لکھا ” یہ دہشتگرد (جگمیت سنگھ) اس فحش گلوکارہ دوست ہے، دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فنڈنگ کرنے والے اس ملزم کے دماغ میں خالصتان بھرا ہے۔ ایک پورن اسٹار اسے فالوکرتی ہے”۔
Porn singer? Is that a singer who makes music for porn films only. They will refuse to sing for normal films? Please explain further. I didn’t know such a niche existed, just curious
— Ali Gul Pir (@Aligulpir) February 3, 2021
کنگنا کی اس ٹویٹ پرعلی گل پیرکی رگ ظرافت پھڑکی اورانہوں نے اپنی ٹویٹ میں کنگنا سے اس ” نئے لفظ” کی وضاحت مانگ لی۔
علی نے لکھا ” فحش گلوکارہ؟ کیا یہ وہ ہے جو صرف فحش فلموں کیلئے موسیقی بناتے ہیں، اور نارمل فلموں کیلئے گانے سے انکار کردیں گے؟ برائے مہربانی تھوڑی وضاحت کریں، مجھے علم نہیں تھا ایسا کوئی پیشہ بھی ہوتا ہے ۔ میں متجسس ہوں ”۔
ٹوئٹرپر101 ملین فالوورزرکھنے والی ریحانہ نے بھارتی کسانوں سے متعلق سی این این کی ایک رپورٹ ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا ” ہم اس حوالے سے بات کیوں نہیں کررہے ہیں ؟ ”۔ جس پر کنگنا نے انہیں بیوقوف کہتے ہوئے بھارتی کسانوں دہشتگرد کہاتھا۔
No one is talking about it because they are not farmers they are terrorists who are trying to divide India, so that China can take over our vulnerable broken nation and make it a Chinese colony much like USA…
Sit down you fool, we are not selling our nation like you dummies. https://t.co/2wQH3f2v0J— Kangana Ranaut (@KangnaRanaut___) February 2, 2021
ریحانہ کی اس ٹویٹ پربیمشارغیرمصدقہ اکاونٹس سے کی جانے والی جوابی ٹویٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ ٹویٹ پاکستان سے رقم لینے کے بعد کی گئی ہے۔ بعد ازاں وفاقی وزیرسائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ریحانہ کیلئے تعریفی ٹویٹ کی۔
You have earned respect of every Farmer of the world and particularly of #Punjabis all around the world you have showed your heart is on the right place…. loads if respect #FarmersProtests #Rehana https://t.co/dXiafhYeau
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 3, 2021
واضح رہے ہزاروں کی تعداد میں بھارتی کسان مودی سرکار کے نافذ کردہ 3 متنازع زرعی قوانین کے خلاف 2 ماہ سے دہلی کی سڑکوں پرسراپا احتجاج ہیں۔گزشتہ ہفتے بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر کسانوں کی ٹریکٹرریلی کو دارالحکومت میں داخلے سے روکنے کیلئے پولیس نے پولیس انٹرنیٹ بند کرنے کے علاوہ سڑکوں پر کیلیں اور خار دار تاریں تک بچھائیں جس کے بعد یہ ریلی پُرتشدد احتجاج میں تبدیل ہوگئی تھی۔
اس سے قبل کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے بھی بھارتی کسانوں کی حمایت پربھارت اوٹاوا سے احتجاج کرچکا ہے۔