Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

نادیہ خان کیلئےشوہرکا خوشگوارسرپرائز

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2021 | Last Updated: 8 months ago

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اورمارننگ شومیزبان نادیہ خان کو ان کے شوہرفیصل نے ایک خوشگوارسرپرائزدیا ہے۔

نادیہ انسٹا گرام پرفالوورزکیلئے اپنے روزمرہ معمولات شیئرکرتی رہتی ہیں، شادی سے لیکرسیروتفریح کی تصاویرکو ان کے مداحوں نے بیحد پسند کیا۔

اس بار نادیہ نے فیصل کے ہمراہ ایک دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے بتایا ” فیصل نے میرے مارننگ شو میں آ کرمجھے سرپرائزدیا ہے”۔

نادیہ خان پاکستان ٹیلیویژن پر ” مارننگ ایٹ ہوم ” نامی شو کی میزبانی کرتی ہیں۔ تقریبا ایک ماہ قبل نادیہ خان اور فیصل ممتاز کی شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔

بعد ازاں نادیہ نے فالوورز کیلئے فیصل کا تفصیلی تعارف کرواتے ہوئے لکھا تھا ” میرے شوہر ونگ کمانڈر فیصل ممتاز راؤ پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ آفیسر اورفائٹر پائلٹ ہیں وہ 1970 میں لاہور میں پیدا ہوئے،1991 میں جی ڈی پی کے 90 ویں کورس میں کمیشن آفیسر کی حیثیت سے پاک فضائیہ میں شمولیت اختیارکی”۔

نادیہ نے مزید لکھا تھا ” فیصل کے پاس میراج ، ایف ۔7 ، ہاک گرب ، ٹی 37 ، سیسنا ، اور دیگر ہوائی جہازوں پر 4000 سے زیادہ پرواز اڑانے کا تجربہ ہے، اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تربیت کے تمام بڑے کورسز میں سرفہرست مقام حاصل کیا ہے۔ وہ 18 سال تک خدمات انجام دینے کے بعد 2009 میں پاک فضائیہ سے ونگ کمانڈر کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے اور متحدہ عرب امارات کی فضائیہ میں پہلے انسٹرکٹر پائلٹ اور پھر چیف آف سیفٹی کی حیثیت سے شامل ہوئے”۔

اداکارہ کے 3 بچے علیزے، اذان اورکیان ہیں۔ میڈیا پر آنے والی اطلات کے مطابق یہ نادیہ کی تیسری شادی ہے تاہم انسٹا پوسٹ میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نادیہ نے لکھا تھا کہ یہ ان کی دوسری شادی ہے اورچھوٹابیٹا کیان لے پالک ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube