Thursday, September 23, 2021  | 15 Safar, 1443

کرینہ اور سیف کےنئے مہمان سے متعلق نجومی کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کے گھر آنے والے نئے مہمان کے حوالے سے جانے مانے نجومی نے چہرہ شناسی کی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ ان کے ہاں بیٹی کی ولادت ہوگی۔

گزشتہ برس اگست میں بالی ووڈ کی مشہور اسٹار جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ ان کے یہاں نئے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نجومی پنڈت جگناتھ گروجی نے اداکار جوڑی کے ہاں آنے والے مہمان سے متعلق پیش گوئی کی ہے کہ ان کے ہاں فروری میں نئی اولاد کی آمد کے ساتھ ہی مزید خوشیاں بھی آئیں گی۔

نجومی نے بتایا کہ سیف علی اور کرینہ کپور کے چہروں کو دیکھتے ہوئے اندازہ ہوتا ہے کہ تیمور کے بعد اس بار ان کے گھر بیٹی کی آمد متوقع ہے۔

رپورٹس کے مطابق سیف اور کرینہ کے ہاں آنے والی اولاد ذہانت سے مالا مال ہوگی اور اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ خود والدین اور اُن کا خاندان ذہانت سے بھرپور ہے۔

یاد رہے کہ سال 2012 میں سیف سے شادی کرنے والی کرینہ کی یہ پہلی جبکہ سیف علی خان کی دوسری شادی ہے، انہوں نے پہلی شادی اداکارہ امرتا سنگھ سے کی تھی جن سے سیف کے 2 بچے اداکارہ سارہ علی خان اور ابراہیم علی خان ہیں۔

سیف اور کرینہ کا ایک بیٹا تیمور علی خان ہے جس کی پیدائش دسمبر 2016 میں ہوئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube