Friday, September 24, 2021  | 16 Safar, 1443

مسکان شیخ کا قتل،معروف ٹک ٹاکرز نے راز کھول دیے

SAMAA | - Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 2, 2021 | Last Updated: 8 months ago

مجھے بھی قتل کی دھمکياں ملی ہيں،حريم شاہ

ٹاک ٹاکر مسکان شیخ کے قتل نے اور بھی بہت سے ٹک ٹاکرز کے راز کھول دیے ۔

مسکان شیخ کے قتل نے تمام ٹک ٹاکرز کو خوف میں مبتلا کر دیا، معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اور صندل خٹک بھی خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، کہتی ہیں انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے ہم پاکستان میں غیر محفوظ ہیں انہی حرکات کی وجہ سے پاکستان کا امیج خراب ہو رہا ہے اگر ہم اپنے ہی وطن میں محفوظ نہیں تو پھر ہم کہاں جائیں۔

صندل خٹک کا کہنا ہے کہ ہر بندہ حسد رکھتا ہے اور ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے کچھ روز قبل ہمیں ٹک ٹاکر ندیم ننی والا نے بلیک میل کیا۔

ٹک ٹاکر عائشہ نے کہا ہے کہ اُسے بھی دھمکی آمیز کالز آرہی ہیں، بہت ڈر لگ رہا ہے۔

ویڈیو: ٹک ٹاک کی بندش، ٹک ٹاکر پریشان

واضح رہے کہ گزشتہ رات کراچی کے علاقے گارڈن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گارڈن کے علاقے میں انکل سریا اسپتال کے قریب پیش آیا، واقعے میں 4 افراد کو گولیاں لگیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خاتون سمیت تمام افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق خاتون کی شناخت مسکان اور مردوں کی صدام حسین، ریحان شاہ اور عامر خان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ خاتون ٹک ٹاک پر ویڈیوز بنایا کرتی تھی، حملے سے قبل بھی خاتون نے ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کی تھی، جس میں دونوں مقتولین کو دیکھا جاسکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube