Tuesday, September 28, 2021  | 20 Safar, 1443

مکان مالک کا راج کپورحویلی کو فروخت کرنے سے انکار

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 8 months ago

حکومت200کروڑروپے دےتو مکان حوالےکرسکتے ہیں،مالک مکان

پشاور میں راج کپور حویلی کی خریداری میں مالک مکان آڑے آگیا ہے۔

پشاور میں راج کپور کی آبائی حویلی کو عجائب گھر میں تبدیلی کرنے کیلئے صوبائی حکومت نے تاریخی مکان کی خریداری کے لیے ڈیڑھ کروڑروپے کی پیش کش کی، تو مالک مکان نے اس رقم پر مکان دینے سے صاف انکار کردیا اور حکومت کی رقم سے کئی گنا زیادہ مانگ رکھ دی ۔

مالک مکان حالی علی قادر کا کہنا ہے کہ حویلی میں تمام لکڑی دیار کی لگی ہے پرانی بڑی بڑی اینٹوں کا استعمال ہوا ہے پانچ منزلہ پورا مکان ہے،اتنی کم قیمت پر میں حیران ہوں اگر حکومت ہمیں 2 سو کروڑ روپے دیں تو مکان دے دیں گے۔

سماء نے معاملہ لٹکنے کے بارے میں محکمہ آثار قدیمہ سے پوچھا تو محکمے نے ساراملبہ ضلعی انتظامیہ پر ڈال دیا۔

ریسرچ افسر بحت محمد کا کہنا ہے کہ میوزیم میں تبدیلی کا منصوبہ لیٹ نہیں ہوگا بہت جلد پراسس ہوجائے گا، محکمہ آرکیالوجی کو مکان حوالے کرنے کا کام ضلعی انتظامیہ کا ہے۔۔ضلعی انتظامیہ مکان مالک پیسے دے کر گھر ہمارے حوالے کریں گے۔

جائیداد کا کاروبار کرنے والوں کے مطابق علاقے میں فی مرلہ اراضی کی قیمت ایک کروڑ روپے ہے۔

بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار راج کپور کا آبائی گھر میوزیم میں تبدیل ہوگا یا نہیں لیکن اس خستہ حال عمارت کی حالت قابل رحم ضرور ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube