Thursday, June 17, 2021  | 6 ZUL-QAADAH, 1442

کیا آپ پہچان سکتے ہیں یہ بچہ کون ہے؟

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2021 | Last Updated: 5 months ago

اکثر ٹی وی اسکرینوں پر جلوے بکھیرنے والے شوبز ستارے اپنے بچپن کی تصاویر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو حیران کردیتے ہیں ۔

ان فنکاروں کا تعلق کسی بھی ملک سے ہو لیکن سب کے مداح تقریباً ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اور اپنے پسندیدہ فنکار کی زندگی کے بارے جاننا چاہتے ہیں ایسے میں اداکاروں کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر آئے تو وہ وائرل ہوجاتی ہے ۔

انسان کی زندگی کا سب سے سنہرا دوراس کا بچپن ہوتا ہے کیونکہ کوئی بھی زندگی پرکتنی ہی کامیابیاں کیوں نہ حاصل کرلے لیکن بچپن کی حسین یادیں بھلائے نہیں بھولتیں۔

کپل شرما نے کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتادی

کامیڈین کپل شرما نے 28 سال پرانی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی جس میں انہیں پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔

انسٹاگرام پر بھارت کے معروف کامیڈین نے اپنے بچپن کی تصویر شئیر کی جس میں ان کے بڑے بھائی گلے میں ہاتھ ڈالے بیٹھے ہیں، تصویر میں کپل شرما کو پہچاننا انتہائی ناممکن ہے، کپل شرما نے تصویر کے ساتھ لکھا بھائی بھائی اور کہا کہ یہ 28 سال پرانی تصویر ہے۔

اس قبل کپل شرما نے گزشتہ روز ٹوئٹرپراپنے فالوورز کیلئے لائیوسیشن کے دوران پاکستان آنے کی خواہش کااظہار کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube